لاہور ( این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ کسی کی دل آزاری کر کے انسان کبھی خوش نہیں رہ سکتا ، خوش کلامی کے دو بول آپ کا مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں حسد عام سی چیز ہے مگر حسد کرنے والا کبھی خوش نہیں رہتا بلکہ اسے نقصان اٹھانا پڑتا ہے ، چار دن کی مختصر سی زندگی میں اگر ہم ایک دوسرے کیلئے اچھا سوچیں تو معاشرے میں بڑی مثبت تبدیلی آسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دن اسلام اخلاق کی بنیاد پر پوری دنیا میں پھیلا اور آج پوری دنیا میں اسلام روشنی کی طرح پھیل چکا ہے اور اسکا بنیادی سبب صرف اخلاقیات ہے کیونکہ اسلام میں جبر کی کوئی گنجائش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے رویے میں بھی اخلاقیات کا وصف پیدا کرنا ہو گا اور ایک دوسرے کیلئے اپنے دلوں کا بڑا کر کے ہم دوسرے کی نظر میں اپنی عزت پیدا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں شوبز میں حسد جیسی بیماری سے کوسو دور ہوں ۔
مقبول خبریں
جلاؤ گھیراؤ کیس،عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 ستمبر کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 2831 میں...
وزیراعظم نے اعجاز حسین کو50 لاکھ روپے انعام، اعزازی شیلڈ بھی پیش کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے اعجاز حسین کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ان کی ایمانداری کے اعتراف میں ان کے لیے 50 لاکھ...
پی ٹی آئی کا احتجاج رکوانے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کو رکوانے کے...
توہین الیکشن کمیشن کیس’ عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری...
آئینی بینچ: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کی درخواست خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کر دی۔جسٹس امین...