پیانگ یانگ (این این آئی)شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرقی سمندر میں گرا۔ بیلسٹک میزائل نے ایک گھنٹے سے زائد پرواز کی جس کے بعد وہ سمندر میں گرا۔ بیلسٹک میزائل 74 منٹ تک فضا میں رہا جس کا وقت مارچ اور اپریل میں ٹیسٹ کیے گئے میزائلوں سے چند منٹ زیادہ ہے۔اس حوالے سے جنوبی کوریا نے ردعمل میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سنگین اشتعال انگیزی ہے۔جنوبی کوریا کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ جزیرہ نما کوریا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کِم جونگ ان کی بہن کِم یو جونگ نے امریکی جاسوس طیارے کا شمالی کوریا کی فضائی حدود میں 8 مرتبہ داخل ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
مقبول خبریں
سفارت کاروں پر حملہ، اٹلی اور فرانس کے بعد سپین نے بھی اسرائیلی سفیر...
میڈرڈ (این این آئی)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں سفارت کاروں کے ایک گروہ پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کی اٹلی،...
سعودی عرب کی مغربی کنارے میں سفارتی وفد پر اسرائیلی فائرنگ کی شدید مذمت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ کے دورے کے دوران سفارتی وفد پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کی...
ٹام کروز پاکستانی مداح کے جذبے سے متاثر، ویڈیو وائرل
نیویارک (این این آئی)معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اپنے پاکستانی مداح سے ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی...
کانز فلم فیسٹیول میں انجلینا جولی کا شہید فلسطینی صحافی فاطمہ حسونہ کو خراجِ...
نیویارک (این این آئی)کانز فلم فیسٹیول 2025 کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے...
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...