خرطوم(این این آئی)سوڈان میں فوج کے دو متحارب فریقین کے درمیان جاری لڑائی کے دوران خرطوم ریاست میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ام درمان کے ایک مشہور بازار میں اندھا دھند گولہ باری سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہو گئے ۔ دوسری طرف سوڈان کی سرکاری فوج اور منحرف سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف)نے اس حملے میں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر (الملجہ)مارکیٹ کے تاجر اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے مالک تھے۔ سوڈانی پولیس فورسز ام درمان کے کرری علاقے میں واپس آگئی ہیں۔ اس علاقے میں حالیہ جھڑپوں کے دوران ریپڈ سپورٹ فورسز پسپا ہوگئی ہیں۔ ویڈیوز اور تصاویر میں علاقے میں متعدد فورسز کی تعیناتی کو دکھایا گیا ہے۔سوڈانی فوج کی مسلسل معیاری کارروائیوں اور ام درمان کے جنوب میں تقریبا روزانہ کی تلاشی کی وجہ سے آر ایس ایف کے جنگجوئوں کو پسپائی پر مجبور کیا ہے۔ ام درمان میں جاسوسی طیارے بھی پرواز کر رہے ہیں تاہم مجموعی طور پر یہ علاقہ اکا دکا جھڑپوں کے سوا نسبتا پرسکون ہے۔ام درمان کے جنوب میں واقع علاقے الشقلہ کے مرکزی ٹرانسپورٹ اسٹیشن سے آنے والوں کا کہنا تھا کہ اسٹیشن خالی تھا۔ سبزی منڈی تاجروں اور شہریوں سے خالی تھی اورسوڈانی فوج بس اڈے کے مغرب کی سمت پیش قدمی کررہی ہے۔دو دن پیشترسوڈانی فوج نے اس بات کی تردید کی تھی کہ اس کی فضائیہ نے ام درمان میں کسی بھی ہدف پر بمباری کی ہے۔ فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز پر توپ خانے اور میزائلوں سے رہائشی علاقوں پر بمباری کا الزام لگایا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...