اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وزارتِ خارجہ کے حکام کی تعریف کی ہے۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست کی سماعت کی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ درخواست گزار ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور وزارتِ خارجہ کے حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وزارتِ خارجہ کے حکام سے مکالمے میں کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کیس میں آپ کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں لیکن جب تک عدالت نے نہیں کہا آپ نے کچھ نہیں کیا، ڈاکٹر عافیہ کیس میں ابھی مزید بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ وزارتِ خارجہ سے اس قسم کی دستاویزات کے حصول کا کچھ پراسس ہے، دستاویزات کی فراہمی کیلئے کابینہ کی منظوری ضروری ہے۔عدالت نے کہا کہ دوگل صاحب ہدایات دے دی گئی ہیں، پراسس شروع ہو جائے گا، یہی الفاظ ہمیشہ سنتے ہیں۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے جواب دیا کہ سیکریٹری خارجہ نے واضح کہا ہے کہ یہ دستاویزات ان سے شیئر ہونی چاہئیں، صرف اس میں پراسس کو فالو کرنا ضروری ہے۔وزارتِ خارجہ کے حکام نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے دستاویزات کی فراہمی کا کام جمعہ سے شروع ہو جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل اگر بیانِ حلفی دیں تو وہ کہیں اور استعمال نہیں ہو گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت ستمبر کے ا?خری ہفتے تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...