اسلا م آباد(این این آئی)مشیرامور کشمیروگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے 13 جولائی 1931 کو شہید ہونے والے کشمیریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہدا نے مہاراجہ کے سفاک سپاہیوں کے سامنیاذان کو مکمل کر کے ایمان اور عزم کی لازوال مثال قائم کی،کشمیر کے اس تاریخ ساز واقعہ نے آزادی کشمیر کی وہ مضبوط بنیاد رکھی جو آج بھی جاری ہے،آج بھی کشمیری اسی جذبہ ایمانی اور جرات سے قابض بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔یہاں جاری بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آزادی کشمیر کا علم کشمیری نوجوان مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں،برہان مظفر وانی شہید جیسے ہزاروں نوجوان اپنے حق خودارادیت کے لیے پرعزم ہیں،بھارتی جبر و استبداد کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کسی صورت شکست نہیں دے سکتا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نو دہائیوں سے جاری کشمیریوں کی تحریک آزادی عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہو گی،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...