ریاض(این این آئی) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے دفاع میں روز اول سے سعودی عرب نے کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے عالمی دن پر فلسطینیوں کی غیرمتزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین اور ان کے حقوق سے متعلق ہمیشہ نہ صرف ایک ہی موقف رہا ہے بلکہ فلسطینی عوام کے حقوق کا ہمیشہ دفاع بھی کیا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب سرزمین فلسطین پر یہودی آبادکاری کو روکنے پر زور دیتا ہے اور مسئلہ سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انتہائی اہم اور بنیادی عرب مسئلہ ہے جس پر شاہ عبدالعزیز کے دور سے لیکر اب تک کبھی بھی اس کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...