سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوج کے دواہلکاروںنے کپواڑہ اورشوپیاںکے اضلاع میں خودکشی کر لی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کانسٹیبل نے ضلع کے علاقے ٹنگڈار میں ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ ضلع شوپیاں کے علاقے زوورہ میںدوران ڈیوٹی ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی ۔حکام کے مطابق دونوںفوجی اہلکاروںکی طرف سے اس انتہائی اقدام کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔دونوں فوجی اہلکاروںکی خودکشی کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ان بھارتی فوجی کی خودکشی کے بعد مقبوضہ جموںوکشمیر میں جنوری 2007کے بعد سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 483ہو گئی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...