اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے باسی اپنی حق خودارادیت کی جدوجہد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نیاپنیپیغام میں کہا کہ کشمیری شہدانے13جولائی 1931 ء کوڈوگرہ فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے عظیم قربانیاں دیں، وہ یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اْن 22 کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے 1931ء میں ڈوگرہ فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کا سامنا کرتے ہوئے عظیم قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی برادری کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لے اور بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے۔انہوںنے کہا کہ آج بھی 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج جموں و کشمیر پر تسلط برقرار رکھنے کیلئے کشمیری عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کر رہا ہے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کو نسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور زیرِ تسلط وادی میں بھارتی افواج کا ظلم و بربریت روکنے کے لئے متعدد قراردادیں منظور کی گئی ہیں،آج ہم 1931 ء کے ہیروز کے ساتھ ساتھ ان تمام بے گناہ کشمیریوں کی انمول قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس جدوجہد میں اپنی جانیں نچھاور کیں۔چیئرمین سینیٹ نے بھارت پر زور دیاکہ وہ غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں جاری جبر فوری روکے،فوجی محاصرہ ختم کرے اورزیرِ تسلط علاقے کاآبادیاتی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی کوششیں بند کی جائیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ زیرِ تسلط کشمیر کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور کشمیری عوام بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا دیکھیں گے، بھارتی افواج کیغیرقانونی زیرِ تسلط علاقے میں مظالم اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے ،کم ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...