عام انتخابات میں قومی ،صوبائی تمام حلقوں سے شیر کے نشان پر امیدوار میدان میں اتاریں گے،رانا ثنا اللہ

0
189

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں قومی اور صوبائی تمام حلقوں سے شیر کے نشان پر اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے ، جیتے ہوئے امیدواروں اور مخلص کارکنوں کے حلقوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جہاں ہم سمجھتے ہیںہمیں ضرورت ہے وہاں سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے لیکن یہ بالکل محدود ہو گی ،کسی سے انتخابی اتحاد میں نہیں جائیں گے ،لیول پلینگ فیلڈ یہ نہیں کہ 9مئی کو جن لوگوں نے جو جرم کیا ہے ان کو اس کی معافی دیدی جائے کیونکہ انہوں نے انتخاب لڑنا ہے ،جس جتھے اورشر پسند عناصر نے سر کشی کی ہے ان کے خلاف ملک کے مروجہ قو انین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے ، جو سیاسی لوگ سیاسی جماعت ہیں وہ الیکشن لڑیں رونا دھونا نہ کریں ،ایک ایسا ہی لیڈر تھا جو یہ کہتا تھاکہ میں اپنے سیاسی مخالف سیاستدانوں سے گفتگو کرنے سے پہلے مر جائوں تو بہتر ہے ، اس سے نہ ڈائیلاگ ہوا اور نہ ہو سکتا ہے ،الیکشن ہونے جارہے ہیں۔ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری اور سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہہمارا اس مرتبہ یہ عزم ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے گی اور تمام قومی اور صوبائی حلقوں جن کی تعدادتقریباً443جن میں297صوبائی جنرل حلقے جبکہ 146قومی اسمبلی کے حلقے ہیں ان تمام حلقوںمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار موجود ہوگا، اس سے پہلے ایسا ہوتا رہا ہے کہ بعض اضلاع کے حلقوں میں ہمارا امیدوار نہیں ہوتا تھا تاہم اس بار شیر کا نشان ہر حلقے میں موجود ہوگا، پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اس وقت پنجاب میں ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، صوبائی حلقہ اور یوسی کی سطح پر تنظیم موجود ہے ،ہم نے ڈویژنل کنونشن کے ذریعے تنظیموں کو متحرک کیا ہے او ر جماعت کو یوسی کی سطح پر منظم کیا ہے ،ان شا اللہ پارٹی کی تنظیم آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں اپنے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ وہ جماعت ہے جو پاکستان کی خالق جماعت ہے اور تخلیق پاکستان سے استحکام پاکستان کا سفر پاکستان مسلم لیگ نے ہی سر انجام دیا ہے ۔نواز شریف کی قیادت میں 28مئی1998کو پاکستان کو نا قابل تسخیر بنا یا گیا ، تخلیق پاکستان کے بعد 28مئی 1998کو استحکام پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ، اگر ایسا نہ ہوتا تو خدانخواستہ ہمارا دشمن ہمسایہ ملک جو معاشی اور دیگر حوالے سے ہم سے بہت طاقتور بھی ہے وہ ہمیں کبھی برداشت نہ کرتا اور پاکستان کے وجود کو نقصان پہنچاتا ، پاکستان مسلم لیگ وہ جماعت ہے جس نے پاکستان کو ہر بحران سے نکالا ہے ،1999ہو جب پاکستان ایٹمی قوت بنا اور اس کے بعد پوری دنیا جو پاکستان کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کو سبق سکھانے پر تلی ہوئی تھی مسلم لیگ (ن ) اور اس کے قائد نوا ز شریف کی قیادت میں پاکستان کو اس بحران سے نکالا گیا اورپاکستان کو سر خرو ہوا، ہم یہ دعوے سے کہتے ہیں اگر 12اکتوبر1999کا منحوس دن اور مہم جوئی نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر نقشے پر موجود ہوتا ۔لیکن پاکستان جب ایشین ٹائیگر بننے جارہا تھا ، جب پوری دنیا کے رسائل اور اخبار ات میں یہ لکھا جارہا تھاکہ ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان معاشی طاقت بننے جارہا ہے تو اس وقت ایک سازش ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) اور اس کے قائد کو سزا دی گئی اور ملک کو بحران سے دوچار کیا گیا