میانوالی،وزیر اعظم نے 1200 میگاواٹ چشمہ،5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

0
138

میانوالی(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے میانوالی میں 1200 میگاواٹ کے نیوکلیئر پاور پلانٹ چشمہ 5 کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور کہاہے کہ ہمارے مخالفین ہر جگہ افواہیں اڑا رہے ہیں کہ پاکستان اپنی خودمختار ادائیگیوں کے حوالے سے ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے ، خدانخواستہ ہماری معیشت تباہ ہو جائیگی،پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں،چشمہ 5 جوہری توانائی منصوبہ بذات خود بہت بڑا سنگ میل، کامیابی کی زبردست کہانی اور دو عظیم دوستوں کے درمیان تعاون کی شاندار علامت ہے،صاف، موثر اور نسبتاً سستی توانائی کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون دونوں ممالک کے درمیان عظیم دوستی کا مظہر اور دوسرے ممالک کیلئے نمونہ ہے۔چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 کا سنگِ بنیاد رکھے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرٍ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوںنے کہاکہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ پاکستان اور چین کے باہمی تعاون کا عکاس ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 ایک اہم سنگِ میل ہے۔وزیرٍِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا، مشکل وقت میں دوست ممالک نے تعاون کیا۔انہوں نے کہاکہ تعاون کی کہانی چین کی مدد کے بغیر نامکمل ہے، مشکل وقت میں چین نے 5 ارب ڈالرز کے قرضوں کو رول اوور کیا۔وزیرٍِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عظیم دوست کی مشکل وقت میں مدد کو کبھی نہیں بھولیں گے، ا?ئی ایم ایف پروگرام کی منظور ی کے بعد ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔انہوںنے کہاکہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 جیسے منصوبوں کا شروع ہونا افواہیں پھیلانے والوں کو موثر جواب ہے، چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ کو عالمی توانائی ایجنسی نے بھی محفوظ قرار دیا ہے۔وزیرٍِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل وقت میں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی معاونت پر شکر گزار ہیں، پچھلے 4 ماہ میں پاکستان کی معیشت کو بچانے کے لیے چین نے متعدد اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیو کلیئر پاور پلانٹ 5 سستی توانائی کے حصول کی جانب قدم ہے۔پاکستان میں چین کے سفارتخانہ کے ناظم الامور پینگ چنگ سو نے کہا کہ چشمہ۔5 پاکستان کو کم کاربن ،صاف اور سستی توانائی پیدا کرنے میں مدد دے گا جس سے مقامی سطح پر ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ چائنہ نیشنل نیوکلیئر کوآپریشن کے چیئرمین یو جیان فنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان جوہری توانائی کے شعبہ میں تعاون ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی فائیو منصوبہ ایچ پی آر 1000 ترقی کے عالمی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے کہا کہ چشمہ۔ 5 کے سنگ بنیاد کی تقریب کیلئے وقت نکالنے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چشمہ۔5 کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت تھی اور اس کے بغیر اس کا آغاز ممکن نہیں تھا، اس کے لئے وفاقی وزراسمیت تمام حکام نے بھرپور تعاون کیا۔ چشمہ۔5 پاکستان کا بجلی پیداکرنے والا سب سے بڑا جوہری توانائی کا منصوبہ ہے جو انتہائی ماحول دوست ہے ، اس منصوبے کی تکمیل سے قومی گرڈ میں مزید 1200 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا گا، نیوکلیئرپاورپلانٹس نے ملک میں روزگار کے مواقع پیداکئے ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی آئی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) رافیل ماریانو گروسی کی جانب سے مختصرپیغام بھی سنایا گیا