شہزاد اکبر کی تلاش میں حریم شاہ لندن پہنچ گئیں

0
191

لندن (این این آئی)پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی تلاش میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ لندن پہنچ گئیں۔ایک انٹرویومیں حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی، اب خود لندن آ کر چھپ گئے ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر بھگوڑے ہیں، میرے پاس مصدقہ اطلاع ہے کہ ان کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا جس پر وہ یہاں آکر رہ رہے ہیں۔حریم شاہ نے شہزاد اکبر پر بے شمار دولت و جائیداد بنا کر چھپا کر رکھنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس بات کے بھی شواہد موجود ہیں کہ شہزاد اکبر کی برطانیہ میں ظاہر نہ کی گئیں پراپرٹیز ہیں جن میں اب وہ رہ رہے ہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ پہلے میں برطانیہ آئی تو وہ مجھے یہاں سے ڈی پورٹ کرانا چاہ رہے تھے، ایک مرتبہ مل جائیں تو انہیں چھوڑوں گی نہیں، شہزاد اکبر اتنا ڈرپوک انسان ہے وہ کبھی میرا سامنا نہیں کرے گا۔حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر نے ڈیڑھ سے دو برس قبل مجھ پر منی لانڈرنگ کیس بنا کر میری زندگی تباہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے برطانوی حکومت اور نیشنل کرائم ایجنسی سے میری گرفتاری کی خواہش کا اظہار کیا تا کہ خبر بن جائے۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت نے میری گرفتاری کی شہزاد اکبر کی درخواست رد کردی، وہ اگر مجھے لندن میں مل گئے تو ان کے لیے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔حریم شاہ نے کہا کہ میں شہزاد اکبر سے لندن آ کر پوچھ رہی ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ ناانصافی کیوں کی تھی، میں پاکستان کی آزاد شہری کے طور پر لندن میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے آئی ہوں اور پاکستان واپس جاؤں گی۔انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے اقتدار کے وقت مجھ سمیت کئی دیگر افراد کی زندگیوں سے کھیلا، اقتدار کے غرور میں انہوں نے لوگوں پر جھوٹے کیسز بنوائے، برطانوی حکومت نے شہزاد اکبر کے الزامات کا نوٹس لیے بغیر مجھے ویزا دے دیا ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ شہزاد اکبر پاکستان سے فرار ہو کر برطانیہ آ کر چھپ گئے ہیں، اس شخص نے دوسروں کا گھر برباد کیا ہے اس سے کبھی صلح نہیں کروں گی۔