اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اپنی حدود کے اندر عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنے کی خواہش رکھتے ہوں یا نہیں، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اس حوالے سے فرحت اللہ بابر کے بیان کی تائید کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے عزم پر قائم ہے، اس بات سے قطع نظر کہ کابل عسکریت پسندوں کو لگام ڈالنا چاہتا ہے یا نہیں۔انہوںنے کہاکہ فرحت اللہ بابر نیکابل کے بیان کی درست تشریح کی ہے۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں افغان حکومت کے موقف کو پریشان کْن قرار دیا تھا۔انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا طالبان صرف کچھ عسکریت پسندوں کو روکنے کے پابند ہیں؟ طالبان کہتیہیں کہ دوحہ معاہدہ امریکا کے ساتھ کیا تھا، پاکستان کے ساتھ نہیں، طالبان ترجمان کہہ رہیہیں کہ ان کی پاکستان کے لیے پالیسی مختلف ہے۔انہوںنے کہا تھا کہ کیا دوحہ معاہدہ طالبان کو کچھ شرپسندوں کو لگام دینیکا پابند کرتا ہے؟ سب کو نہیں؟
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...