اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل گوہرعلی خان عدالت میں پیش ہوئے۔گوہر علی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ استثنیٰ پر اعتراض اٹھا دیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اعتراض کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ استثنیٰ پر ان کے دستخط ہی نہیں ہیں۔وکیل گوہر علی نے امجد پرویز سے کہا کہ آپ کو کیا جلدی ہے؟ رک جائیں! ٹرائل میں ملزم کو مکمل قانونی حق ملنا چاہیے۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ کیا بہتر نہیں تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ٹرانسفر کی درخواست بھی ساتھ لگاتے؟اس موقع پر وکیل گوہر علی خان نے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس عدالت میں دکھا دیں۔جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ ان کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے؟ ان فیس بک پوسٹس کی کیا فورنزک ہوئی ہے؟ آپ کو نہیں لگتاکہ ان کی فارنزک ضروری ہے؟وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں نے جب ان پوسٹس کو دیکھا تو بہت دکھ ہوا، میں نے تمام پوسٹس فیس بک پر دیکھی ہیں، توشہ خانہ کیس میں فیئر ٹرائل کا سوال ہے۔جج ہمایوں دلاور نے ان سے سوال کیا کہ آپ کیوں نہیں ان فیس بک پوسٹس کو جوڈیشل انکوائری کے سامنے لے کر جاتے؟وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ میں امید کر رہا تھا کہ عدالت ان پوسٹس کی تردید کر دے گی۔جج ہمایوں دلاور نے دورانِ سماعت اپنے فیس بک اکائونٹ ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ فیس بک اکائونٹ میرا ہے، مگر پوسٹس میری نہیں ہیں۔وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ آپ جوڈیشل انکوائری کروا سکتے تھے، سپریم کورٹ جا سکتے تھے، پوسٹس ٹھیک ہیں یا نہیں، عدالت کے لیے درست نہیں کہ ٹرائل چلائے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کی درخواست دائر کی تو تب فیس بک مواد نہیں تھا، تمام پوسٹس فیس بک پر موجود ہیں، فیئر ٹرائل اور انسانی حقوق ہر فرد کا حق ہوتا ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے سے ہی ٹرانسفر کی درخواست دائر کر رکھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو آپ کی عدالت پر ویسے ہی اعتماد نہیں دکھائی دے رہا، آپ کی عدالت کی کریکٹر ایسیسینیشن کی جا رہی ہے، کئی ماہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عدالت سے فرار حاصل کر رہے ہیں، وہ اپنی درخواستِ استثنیٰ پر دستخط کرنا بھی پسند نہیں کرتے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیڑھ ماہ انہیں اسٹے دیا، ڈیڑھ ماہ کا اسٹے چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیا، ان کا رویہ عدالت کی طرف سنجیدہ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ کیس میں ان کے لیے کچھ بچت نہیں، وہ کیس سے دور بھاگ رہے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...