اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نیکہا ہے کہ کشمیریوں نے 76 سال قبل سری نگر میں کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی،کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس اس قرارداد نے پاکستان اور کشمیر کے رشتوں کو اور مضبوط کیا، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام اپنے شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کرتے ہیں۔یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سید علی گیلانی کے الفاظ ”ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”پاکستان سے لازوال رشتوں کے عکاس ہیں،کشمیری نوجوان اپنی جانوں کی پراہ کیے بغیر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں،کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی گلی چوراہوں پر پاکستانی پرچم لہراتے ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے باہمی رشتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے،عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...