تل ابیب(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں یہودی آباد کاری اور شہری حقوق پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے ساتھ امریکی تنا کے باوجود دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات پر زور دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں بائیڈن نے ہرتصوغ کو بتایا کہ اسرائیل کے لیے امریکہ کا عزم پختہ اور فولادی ہے۔ اور کہا کہ دونوں ممالک مشرق وسطی میں مزید استحکام اور انضمام کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیںبہت مزید محنت اور بہت کچھ اور کرنا ہے، مگر اس پہ پیش رفت ہوئی ہے۔ہرتصوغ نے بائیڈن کو اسرائیل کابہت بڑا دوست قرار دیا۔ہرتصوغ نے کہاہمارے کچھ دشمن ہیں جو کبھی کبھی اس غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ ہمارے درمیان کچھ اختلافات ہمارے اٹوٹ بندھن کو متاثر کر سکتے ہیں۔ملاقات کے بارے میں وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ بائیڈن اور ہرتصوغ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول اور روس کے ساتھ دفاعی شراکت داری سے روکنے کے لیے بہتر رابطہ کاری سمیت بعض دیگر امور پر مشاورت کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بائیڈن نے مغربی کنارے میں سلامتی اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کی جانب راہ کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ہرتصوغ نے نائب صدر کملا ہیرس، سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلینکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی۔