لندن(این این آئی )برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کو اس وقت خفت اٹھانا پڑی جب صدر بائیڈن کے خصوصی طیارے میں برطانیہ سے امریکا جانے کی ان کی خواہش کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد ایئر فورس ون میں صدر بائیڈن کے ساتھ بیٹھ کر امریکا واپس آنا چاہتے تھے مگر معاملہ سیاسی نوعیت اختیار کیے جانے کا امکان تھا اور اس لیے وائٹ ہاوس نے شہزادے کی درخواست مسترد کردی تھی۔ امریکا کی خاتون اول جل بائیڈن نے انہی تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے برطانیہ میں ہوئے انویکٹس گیمز میں بھی شرکت کی دعوت بھی قبول نہیں کی تھی۔ ایئرفورس ون میں واپسی اور انویکٹس گیمز میں خاتون اول کو دعوت کا مقصد ہی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کی جانب سے اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش تھا۔ میگھن مارکل یہ کوشش بھی کرتی رہی تھیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح بائیڈن فیملی سے اپنے تعلقات بنائیں مگر اس میں بھی انہیں منہ کی کھانا پڑی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...