ڈیموکریٹک ارکان کا امریکی کانگریس میں اسرائیلی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ

0
169

تل ابیب (این این آئی )اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ کے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر بعض ڈیموکریٹک ارکان نے بائیکاٹ کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں اسرائیل حکومت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ سمیت متعدد مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ احتجاجا اس اجلاس میں شرکت نہیں ہوئے،ان میں رشیدہ طلیب بھی شامل ہیں جو کانگریس میں واحد فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔کانگریس میں نمائندہ الہان عمر نے ٹویٹر پر کہا کہ اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ دائیں بازو کی حکومت کی حمایت سے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتصوغ کا خطاب، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت کھلے عام فلسطینیوں کی ریاست کی امیدوں کو کچلنے کا وعدہ کر رہی ہے ۔