سرگودھا(این این آئی)وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اورعوام کی فلاح وبہبود کے لئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ـزرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا اورفلاح عامہ کی ہر سکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگیـانہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائےـاس سلسلہ میں عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گیـعثمان بزدار نے کہا کہ ہم قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کروں گاـ عوامی منصوبوں کے لئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائےـمنصوبوں میں بلا جواز تاخیر کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ـانہوں نے افسران پر زور دیا کہ منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے دفاتر سے باہر نکلیں اور فیلڈ میں جا کر خود کاموں کا جائزہ لیں ـانہوں نے کہاکہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگاـترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیاں کرنے والے افسروں اور عملے کے خلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل انکوائری کرے گا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...