برسلز(این این آئی)یورپی یونین نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحانہ جنگ اور شامی نظام کی فوجی معاونت پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ایران کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کے لیے ایک نیا فریم ورک قائم کیا ہے۔اس نئے فریم ورک کے تحت یورپی یونین کے رکن ممالک سے ایران کو بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (یو اے وی)کی تیاری اور پیداوار میں استعمال ہونے والے اجزا کی برآمد پر پابندی عاید کردی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یورپی کونسل نے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کی جنگ میں ڈرونز اور شامی حکومت کی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے مدد پر چھ ایرانی افراد کو پہلے سے موجود پابندیوں کی دو فہرستوں میں شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مقبول خبریں
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...