سرینگر(این این آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو جمعرات کی شام ضلع کے علاقے امام صاحب سے گرفتار کیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع کے علاقے امام صاحب میں واقع فوجی کیمپ کے قریب ایک نوجوان نے ایس او جی اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی اور فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔ادھربھارتی فوجیوں نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگدار میں تلاشی کی کارروئی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دریں اثناء بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی پیراملٹری اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر کے بارہمولہ، پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اورمکینوں کو ہراساں کیا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...