انسدا ددہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی

0
111

اسلام آباد (این این آئی) انسدا ددہشتگردی کی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی ۔دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کیس میں شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ ایٹی سی پیش ہوئے۔ جج ابوالحسنات کی رخصت کے باعث سماعت 15 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر جج نے پراسیکیوشن سے ثبوت سامنے لانے کا کہا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے بل پر آج کل چرچہ ہورہا ہے جس پر تحفظات ہیں،حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات ہیں،رضا ربانی نے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات کا اظہار کیا،اس وقت نگران سیٹ اپ پر جو ہورہا سب کے سامنے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا صاحب کراچی میں مختلف پارٹیوں کے حضرات سے ملے اور سارے حضرات پیپلز پارٹی کے مخالف تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مولانا پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ میں الائنس لارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف کی بہت غیر مہذب گفتگو تھی ،کچرہ اور اس طرح کے نامناسب الفاظ دہرائے ۔ انہوںنے کہاکہ افسوس سے کہتا ہوں کہ انکے الفاظ کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ منتخب خواتین کے حوالے سے ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہئیں۔ وزیر دفاع نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے بجلی کا یونٹ سارے ٹیکس سمیت 50 روپے تک پڑے گا ،ایسے حالات میں ملک میں کون سرمائے کاری کرے گا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سترا ارب کی ڈویلپمنٹ اپنے لیئے مختص کی ہے،51 ارب ریلیز بھی کیئے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چاہئے اور خاموش نہیں رہنا چاہیے ،پاکستان کی عوام شفاف الیکشن چاہتی ہے ۔ سابق وزیر نے کہاکہ پی ڈی ایم کے اندر بھی تحفظات ہیں اور یکسوئی نہیں ۔