چین نے پاکستان کیلئے2ارب10 کروڑڈالرزقرض کی ادئیگی موخر کرنے کی منظوری دیدی

0
100

اسلام آباد (این این آئی)چین نے پاکستان کیلئے2ارب10 کروڑڈالرزقرض کی ادئیگی موخر کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے،چین کے ایگزم بینک نیباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا۔۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوورکیلئے ازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا،تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کر دی گئی ۔