منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانیکی اجازت مل گئی

0
146

کراچی (این این آئی)منی چینجرز کو بیرون ملک سے ڈالر کیش کی صورت میں منگوانیکی اجازت مل گئی۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج کمپنیز مینول میں ترمیم کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق منی چینجرز غیرملکی کرنسی ایکسپورٹ کے عوض کیش ڈالر درآمد کرسکیں گے۔سرکلر میں کہا گیا کہ ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ کرنسیزکی مالیت کا 50 فیصد نقد ڈالر درآمد کی اجازت ہوگی جبکہ برآمد کردہ کرنسیز کا باقی 50 فیصد بینکوں میں ایکسچینج کمپنیز کے فارن کرنسی اکاؤنٹ میں لانا ہوگا۔پہلے ایکسچینج کمپنیز کو برآمد کردہ غیرملکی کرنسیز کے عوض تمام ڈالرز بینک اکاؤنٹ میں لانے ہوتے تھے۔سرکلر کے مطابق منی چینجرز کو کیش ڈالر درآمد کرنے کی اجازت 31 دسمبر 2023 تک دی گئی ہے۔کرنسی ڈیلر کے مطابق ڈالر کیش کی صورت میں بحرین،سنگاپور اور دبئی سے بذریعہ کارگو سکیورٹیز کمپنیز درآمد ہوں گے۔