واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنمائوں نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کے بارے میں اظہار کرتے رہتے ہیں، آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ویدانٹ پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں خواتین پر حملے کی ویڈیو حیران اور صدمہ والی تھی، بھارتی متاثرہ خواتین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی پور میں تشدد کے پرامن اور جامع حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، بھارتی حکام تمام گروپس کی جان و مال کی حفاظت کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ کسی امریکی عہدیدار کا دورہ افغانستان کا کوئی پلان نہیں، افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، خواتین اور لڑکیوں سے سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی شناخت کے لیے طالبان کو ان اقدامات کا اور پالیسیوں کا انتخاب کرنا ہوگا جس کا انہیں کہا تھا، امریکا غور سے دیکھ بھی رہا ہے اور ضرورت کے مطابق کارروائی بھی کرے گا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...