شیری رحمان کا نیشنل ایڈاپٹیشن پلان 2023 کی منظوری دینے پر وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کے ارکان سے اظہار تشکر

0
191

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی کابینہ میں پاکستان کے نیشنل ایڈاپٹیشن پلان2023کی منظوری دینے پر کابینہ کے ارکان اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں شیری حمن نے کہاکہ یہ پاکستان کو ماحولیاتی لحاظ سے موافقت اور لچک کے چیلنجز کا سامنا ہے، اس تناظر میں یہ اقدام ملک کے لیے زبردست خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ٹیم کا بھی شکریہ جس نے پورے ملک میں بھرپور مشاورت کے ذریعے اسے مکمل کرنے کے لیے دن رات کام کیا۔