اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں40فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا، ہم نے جب 2014میں وژن 2025ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو2015میں لانچ ہوئے تھے،ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس مرض کا شکار ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فیوچر ای کامرسکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا، ہم نے جب 2014میں وژن 2025ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو2015میں لانچ ہوئے تھے، ہم دنیا کے اولین ممالک میں سے تھے جنہوں نے قومی اسمبلی سے پائیدار ترقی کے اہداف کو قومی ترقی کے اہداف بنا کر اپنایا۔ انہوں نے کہاکہ 2013میں ہمیں 340ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملا تھا،2018میں تین گنا اضافہ کے بعد وہ تقریبا ایک ہزار ارب ہوگیا مگر2022میں یہی ترقیاتی بجٹ 550ارب روپے رہ گیا اور اگر اس بجٹ کا افراط زر کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو یہ بہت ہی کم رہ جاتا ہے، رواں سال ہم نے اس بجٹ کو دوبارہ 1150ارب روپے تک بڑھایا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے، ہمیں تمام تر مشکلات کے باوجود کوشش کی ہے کہ ترقی کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال ہم نے نئے منصوبے شروع کئے ہیں اورمشاورت کے ساتھ ملک کے مستقبل کے حوالے سے ترقیاتی اہداف کو ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ، ہم نے فائیو ای فریم ورک ترتیب دیا تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جاسکے،ہم ملک سے غربت اورناہمواری کو کیسے ختم کرسکتے ہیں بالخصوص جو کمزور طبقہ ہے ان کو کس طریقے سے اوپر لاسکتے ہیں ، اسی سوچ کے تحت حکومت نے پاکستان نیوٹریشن انیشیٹو شروع کیا، اس کے ساتھ ساتھ چند اور منصوبے بھی شروع کئے ہیں جو ملک کے مستقبل کیلئے بہت اہم ہیں ،35ارب روپے کی لاگت سے نیشنل ہیپاٹائٹس انیشیٹیو پروگرام شروع کیا ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس مرض کا شکار ہوچکا ہیاسی طرح قومی سطح پر ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایک پروگرام شروع کیا جارہا ہے اس کے ساتھ ساتھ 25ارب روپے کی لاگت سے ایک پروگرام شروع کیا ہے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...