واشنگٹن(این این آئی)مریکی حکام دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں اور افغانستان کی اہم وزارتوں کیٹیکنوکریٹک پروفیشنلز” سے ملاقات کریں گے۔اس میں سکیورٹی، منشیات اور خواتین کے حقوق پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ اور افغان خواتین، لڑکیوں اور انسانی حقوق کے لیے خصوصی ایلچی رینا امیری 26 سے 31 جولائی تک آستانہ (قزاقستان)اور دوحہ (قطر) کا دورہ کریں گے اور وہ طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکام افغانستان میں اہم مفادات جیسے عوام کے لیے انسانی امداد، معاشی استحکام، خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام افغانوں کے ساتھ منصفانہ اور باوقار سلوک، سلامتی کے اموراور منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ویسٹ اور امیری افغانستان اور قزاقستان میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے امور پر کام کرنے والے سول سوسائٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...