اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں ، یقین ہے پاکستانی معیشت بہت جلد بہتر ہو جائیگی،نواز شریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا تھا، بینک آف چائنہ اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون میں مزید اضافہ ہوگا،پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور یقین ہے پاکستانی معیشت بہت جلد بہتر ہو جائے گی،چین کا ون بیلٹ ون روڈ انیشی ایٹو اورسی پیک چین کے صدر شی جن پنگ کا عظیم اقدام اور خطہ ودنیا کامعاشی مستقبل ہے۔ پیرکویہاں پاکستان میں بینک آف چائنا کی دوسری برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ اس تقریب میں شرکتان کے لئے ایک تاریخی موقع ہے، مجھے یاد ہے کہ چھ سال قبل جب بینک آف چائنا کو جنوبی ایشیا اورپاکستان میں اپنی پہلی برانچ کھولنے کیلئے لائسنس دیا جارہاتھا تو یہ لائسنس میں نے بیجنگ میں بینک کے ہیڈکوارٹرز میں بینک کے صدرکو دیا تھا۔ یہ ایک اتفاق ہے کہ آج جب بینک کی دوسری برانچ کے افتتاح کی تقریب کے موقع پروہ وزیرخزانہ ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ نئی برانچ کا قیام خوش آئند اورسدابہار پاک چین دوستی کا مظہرہے۔ انہوں نے کہاکہ بینک آف چائنا دوسری برانچ کے افتتاح کی تقریب میں بینک کے گورنر، صدر اوردیگراعلیٰ عہدیداروں کی شرکت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔بینک آف چائنا، آئی سی بی سی اورچین کے دیگربینک ہمارے عظیم مالیاتی شراکت دارہیں۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان گزشتہ ایک سال کے دوران بے پناہ مشکلات کا شکاررہا۔ اس مشکل دورمیں چینی وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، بینک آف چائنا اوردیگرچینی بینکوں نے ہمیں بے پناہ معاونت فراہم کی جس پرہم ان کیشکر گزار ہیں۔ الحمدللہ !ہم مشکل دورسے نکل آئے ہیں، حال ہی میں ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بہترکردی ہے، پاکستان اب استحکام سے معاشی نمو کی طرف جارہاہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ 5 سال قبل پاکستان دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت تھا، ہمارے معاشی اشاریے بہترین تھے، پوری دنیا ہماری تعریف کررہی تھی اورچند سالوں میں گروپ۔ 20 میں پاکستان کی شمولیت کی پیشن گوئیاں ہورہی تھیں۔ہم نے اس سفرکا دوبارہ آغاز کردیاہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ بھی ایک اتفاق ہے کہ 2013 میں ہماری جماعت نے جب انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو اس وقت کے چین کے وزیراعظم پاکستان کا دورہ کررہے تھے ، سی پیک کاخیال اسی ہوٹل میں ایک تقریب کے دوران سامنے آیاتھا۔ اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف، موجودہ وزیراعظم محمدشہباز شریف اورمیں نے اس حوالہ سے بات چیت کی۔ اس وقت کے چینی وزیراعظم اوراعلیٰ چینی حکام نے ہم سے کہاکہ وہ کس طرح ہماری مدد کرسکتے ہیں اور ہم اس پر ان کے شکر گزار ہیں،اس وقت پاکستان میں 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پاکستان میں چین کے توانائی کے منصوبے اورگوادرکو چین سے ملانے کی بات کی،یہ سی پیک کے حوالہ سے اولین گفت وشنیدتھی،بعد میں وزیراعظم محمدنوازشریف نے چین کادورہ کیا اورسی پیک کے خیال کوعملی جامہ پہنایا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...