سکی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

0
209

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں سی جی جی سی سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے کھول دی گئی ہے۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے پرانی این 15 ہائی وے کی جگہ لے لے گی اور مقامی نقل و حمل اور سیاحت کی صنعت کے فروغ کو یقینی بنانے کے مشن کو جاری رکھے گی۔ گوادر پرو کے مطابق پراجیکٹ کے مقام پر این 15 ہائی وے ٹریفک اور سیاحت کے لیے اہم ہے لیکن آبی ذخائر کے علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کی وجہ سے پراجیکٹ کے پروڈکشن میں آنے کے بعد سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ نئی تیار شدہ این 15 ہائی وے کی تکمیل نہ صرف مستقبل میں آبی ذخائر میں پانی کے ذخیرہ کی ضمانت دے گی بلکہ ہموار نقل و حمل کو بھی یقینی بنائے گی۔ گوادر پرو کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کی وادی کاغان میں دریائے کنہار پر واقع سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ”ابتدائی مکمل ہونے والے ” منصوبوں کا حصہ ہے۔ اب تک یہ منصوبہ 90.73 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سالانہ تقریباً 3.21 بلین کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی پیدا کرے گا، 1.28 ملین ٹن کوئلے کی جگہ لے گا اور سالانہ 2.52 ملین ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرے گا۔ یہ 10 لاکھ سے زیادہ پاکستانی گھرانوں کو سستی صاف بجلی فراہم کر سکتا ہے۔