بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت دفاع کے ترجمان تان کھہ فی نے امریکہ کی جانب سے تائیوان کو فوجی امداد کی فراہمی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ چین تائیوان علاقے میں امریکی فوجی امداد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، یہ چین کے داخلی معاملات میں سراسر مداخلت ہے،اس سے چین کے اقتدار اعلیٰ اور سلامتی مفادات کو شدید نقصان پہنچتا ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ امور تائیوان کا تعلق چین کے بنیادی مفادات سے ہے ،یہ چین امریکہ تعلقات میں ایک ناقابل تسخیر سرخ لکیر ہے۔ تسلط پسندانہ اور سرد جنگ کی ذہنیت رکھنے والی بعض امریکی قوتیں ہتھیاروں کی فروخت، فوجی اور تربیتی امداد، تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ اور آبنائے تائیوان میں کشیدگی کو بھڑکانے جیسے منفی حربوں کے ذریعے امریکہ اور تائیوان کے فوجی تعلقات کو مضبوط بنا رہی ہیں۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکہ اور تائیوان کی ہر قسم کی فوجی گٹھ جوڑ کو روکے اور غلط اور خطرناک راستے پر مزید آگے نہ بڑھے۔ چینی مسلح افواج آبنائے تائیوان کی صورتحال پر گہری توجہ دیتی ہے، ہمیشہ اعلیٰ درجے کی نگرانی کرتی ہے، قومی اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے، اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کا مضبوطی سے تحفظ کرتی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...