بیجنگ (این این آئی)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ دنوں طوفان دکسوری کے باعث شمالی چین اور دریائے زرد اور دریائے ہوائی حے سے ملحقہ علاقوں میں شدید بارشیں ہوئیں، جس سے سیلاب اور دیگر آفات سامنے آئیں، بیجنگ، حے بے اور دیگر مقامات پر بھاری جانی نقصان ہوا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق صدر شی نے ہدایات جاری کیں کہ تمام علاقوں میں لاپتہ اور پھنسے ہوئے افراد کو فوری ریسکیو کیا جائے اور زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ کیا جائے۔ انہوں نے سیلاب اور ارضیاتی آفات سے متاثرہ افراد کے لئے مناسب انتظامات کرنے، نقل و حمل، ٹیلی مواصلات اور بجلی کی سہولیات سمیت تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی فوری مرمت اور کام اور زندگی میں معمول کے نظم و ضبط کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...