اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کرونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کرونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کرونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔ اس موقع پر یہ بات بھی واضح کی گئی کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...