برسلز (این این آئی)یورپین یونین نے نئے منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملکر عالمی تبدیلی کے لئے ایک نئے ایجنڈے کی تجویز دی ہے۔یہ تجویز یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایک آن لائن پریس کانفرنس میں پیش کی۔ جوزپ بوریل نے کہا کہ ہم تعاون کی ٹھوس تجاویز کے ذریعے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آئیے پیچھے کی بجائے آگے دیکھیں اور اپنے تعلقات کو بحال کریں۔آئیے ایسی شراکت داری شروع کریں جو ہمارے اور ساری دنیا کے لوگوں کیلئے خوشحالی، استحکام، امن اور تحفظ لیکر آئے۔ اس ایجنڈے میں تعاون کیلئے 4 بڑی باتیں تجویز کی گئی ہیں۔ جس میں صحت مند دنیا، زمین کے تحفظ، تجارت اور ٹیکنالوجی میں قیادت اور سلامتی کیلئے عالمی ایکشن شامل ہیں۔ایجنڈے میں مزید کہا گیا ہے کہ یورپ اور امریکہ پہلے ہی سے مستحکم اور محفوظ مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ساحل کے بارے میں اسٹریٹجک دلچسپی رکھتے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ علاقائی تنازعات، طاقت کے مقابلے اور باہر کی طاقت ور قوتوں کے تنگ کرنے والے رویئے کے خلاف ملکر کام کیا جائے۔ اسی طرح دونوں فریقین کو ملکر ایران کے ساتھ ہونے والے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن پر عملدرآمد کیلئے بھی کام کرنا چاہیے۔یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس ایجنڈے کے حوالے سے مزید کہا کہ امریکہ اور یورپ نے ملکر مستحکم اور پر امن افغانستان کیلئے بہت سرمایہ کاری کی ہے۔ اس لئے یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ افغانوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ افغانوں کے اندرونی مذاکرات اور اس کے نتائج کے باوجود قائم رہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...