اسلام آ باد(این این آئی)بیجنگ میں چین پاکستان مشترکہ سمندری ارضیاتی سروے ڈیٹا حوالگی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، سفیر معین الحق نے چائنہ جیولوجیکل سروے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان مہمات کے دوران اکٹھا کیا گیا ڈیٹا پاکستان میں تحقیق اور قدرتی وسائل کی تلاش کی راہوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق کے مطابق چین پاکستان جوائنٹ میرین جیولوجیکل سروے ڈیٹا حوالے کرنے کی تقریب بیجنگ میں چائنا جیولوجیکل سروے (سی جی ایس) ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق، چائنہ جیولوجیکل سروے کے نائب صدر ڈاکٹر سو زوئی اور سفارت خانے اور سی جی ایس اور چنگ ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف میرین جیولوجی کے دیگر اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق سو نے چائنہ جیولوجیکل سروے کی تاریخ اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔ دونوں ممالک نے 2019 میں میرین سائنسز کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو ) پر دستخط کیے، جو سمندری سائنسی شعبوں اور اس سے وابستہ تحقیق ، خاص طور پر پاکستان کے علاقائی پانیوں کے اندر قدرتی معدنی اور ہائیڈرو کاربن کے وسائل کے استعمال میں تعاون کے لیے ایک مفید بنیاد فراہم کرتا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اپنے ریمارکس میں حق نے چائنہ جیولوجیکل سروے اور چنگ ڈاؤ میری ٹائم انسٹی ٹیوٹ کا مشترکہ میرین جیولوجیکل سروے ڈیٹا حوالے کرنے کی تقریب کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے 2018 سے 2022 تک پہلے سے ہونے والی تین مشترکہ سائنسی مہمات کی اہمیت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان مہمات کے دوران اکٹھا کیا گیا ڈیٹا پاکستان میں تحقیق اور قدرتی وسائل کی تلاش کی راہوں کو مزید وسعت دینے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...