باجوڑ (این این آئی)باجوڑ میں تین روز قبل خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی۔باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کی تھی اور اس حملے میں 55 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے۔امریکا اور افغانستان نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔داعش کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی جاری کی گئی تھی جس میں ایک شخص کو منہ پر رومال باندھے ہاتھ میں پستول اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے اس حوالے سے انچارج سی ٹی ڈی شوکت عباس نے بھی ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ہم حملہ آوروں کے تقریباً قریب پہنچ چکے ہیں۔ اب پولیس حکام نے کہاکہ باجوڑ میں خود کش حملہ کرنے والے بمبار کی تصویر حاصل کر لی ہے، خودکش حملہ آور جے یو آئی (ف) کے کنونشن میں کرسی پر بیٹھا رہا، کنونشن میں حملہ آور نے بارودی مواد کمر سے باندھ رکھا تھا۔پولیس حکام کے مطابق تصویر میں حملہ آور کو بارودی مواد پر ہاتھ رکھے دیکھا جا سکتا ہے، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی وجوہات اور کیس کی تفتیش کی وجہ سے تصویر جاری نہیں کی جا رہی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...