طرابلس(این این آئی )لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ویئر ہاسز پر چھاپوں کے دوران 385 پاکستانی بازیاب کرالیے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی اسمگلروں کے ایسے گوداموں پر مارے گئے جہاں انسانوں کو چھپایا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستانی شہریوں کومشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریبا 8 کلومیٹر جنوب میں الخیر کے علاقے میں اسمگلروں کے گوداموں سے رہا کرایا گیا۔اِن میں بچے بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے لیکن انہیں اسمگلروں نے حراست میں لے لیا اور رہائی کے لیے تاوان مانگا۔
مقبول خبریں
(ن) سے اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے،پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو...
لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری...
فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمران خان کا ریکارڈ برابر...
لاہور(این این آئی)پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔ محمد عباس فرسٹ کلاس...
بھارت کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز کا فاتحانہ آغاز کرینگے’ ٹراوس ہیڈ
پرتھ(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ٹراوس ہیڈ نے کہا ہے کہ مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے...
فردوس جمال کے بیٹے کی یوٹیوبرز کو آخری وارننگ
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے بازل فردوس نے یوٹیوبرز کو خبردار کر دیا۔فردوس جمال آج کل اپنی...
سید نور کے چٹکلوں نے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل...