اسلام آباد (این این آئی) سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں سفیر سرفراز احمد سپرا نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کرنے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس کے موقع پر ہم نے انگیج افریقہ پالیسی کے پیش نظر میں نے سوڈان سمیت بہت سے افریقی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور سوڈان کے مابین دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے میسر مواقعوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر خارجہ نے سوڈان میں تعینات پاکستانی سفیر کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔سوڈان میں پاکستانی سفیر سرفراز احمد سپرا نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بالخصوص انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی ہدایات پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...