اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی،اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کومکمل اختیاردے دیا ،اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آجائے گا۔تفصیلات کے طابق موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے میں چند روز باقی رہ گئے جس کے باعث نگراں سیٹ اپ کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہوگیااس ضمن میںجمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔اجلاس میں مولانافضل الرحمان،بلاول بھٹو زرداری، اخترجان مینگل سمیت حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کیقائدین شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم کو اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادیوں نے وزیر اعظم کو نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دیدیاوہ جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں وزیراعظم شہبازشریف نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے فائنل مشاورت کریں گے جس کے بعد نگراں وزیراعظم کا نام سامنے آجائیگا
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...