مظفرآباد(این این آئی) آل جموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہاہے کہ 5اگست کادن ریاستی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،گو کہ ہندوستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر علاقائی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف وریاں کیں مگر ہندوستان نے پانچ اگست 2019کو ہندوستان نے ماضی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی موجودگی میں اپنے علاقائی، داخلی اور بین الاقوامی قوانین کوسبوتاژ کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت میں تبدیلی کی مگر دنیا بھر سے اس کا شدید ردعمل سامنے آیا اور حالیہ جی ٹونٹی کانفرنس میں چین سمیت متعدد ممالک نے اس کانفرنس میں شرکت نہیں کی اس کانفرنس کامقصد ہی یہی تھا کہ وہ کشمیر کے اندر یہ کانفرنس کروائے اور تبدیلی شدہ حیثیت کو تسلیم کروانا چاہتا تھا مگر دنیا اس معاملے پراحتیاط کامظاہرہ کیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے 5اگست یوم سیاہ کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی نے نے ہمیشہ مسئلہ کشمیرپرہٹ دھرمی کامظاہرہ کیاجوہندوستان کی سالمیت کیلئے خطرے کا باعث بنتی جارہی ہے،5اگست کی ہندوستانی جارحیت پوری د نیا پرعیاں ہوچکی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری کشمیر خالی کرنے اور کشمیر سے فوجیں واپس کرنے پر دبائو ڈالے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی میز پربیٹھائے اور مجھے یقین ہے کہ ایک بھی کشمیری زندہ رہا تو تحریک آزادی کشمیر جاری رہے گی اورشہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ 5اگست یوم استحصال اور یوم مذمت بھی ہے اور ہندوستان کاعلاقائی اور عالمی دنیا میں رسوائی کا دن بھی ہے اور یہ دن ہندوستان کی تاریخ میں بدنماداغ رہے گا اور مجھے یقین ہے کہ مسئلہ کشمیر ضرور حل ہوگا اور مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
مقبول خبریں
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...
غزہ میں ہم ان بچوں کو کھو رہے ہیں جنہیں بچایا جاسکتا ہے،برطانوی سرجن
غزہ (این این آئی )غزہ کے ناصر اسپتال میں خدمات انجام دینے والی برطانوی سرجن وکٹوریا روز نے کہا ہے کہ غزہ میں ہم...
امریکی صدر کا گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اہم اعلان
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام سے متعلق اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد...
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد...