اسلام آباد/گلگت (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے ٹمبر مافیا کے خلاف سخت ایکشن لینے پر گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دیامر اور گلگت میں درختوں کی کٹائی کا نوٹس لیا اور معاون خصوصی ملک امین اسلم سے رابطہ کرکے اس معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف سخت سزاؤں پر مشتمل آرڈیننس نافذ کر دیا گیا ہے،آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی کلچر کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کر دیا گیا۔درختوں کی غیرقانونی کٹائی میں ملوث عناصر کو سخت سزائیں ملیں گی۔ وزیراعظم کے حکم پر گلگت فارسٹ انتظامیہ کو ایف سی کی4 پلٹونیں فراہم کر دی گئیں۔ مسلح ایف سی جوان ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے تعینات کیے گئے۔معاون خصوصی ملک امین اسلم نے بھی مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور ذمہ دار افسران سے رپورٹ طلب کرلی۔ اس ضمن میں محکمانہ کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹمبر مافیا کے خلاف قائم کی گئی ٹیموں کو24گھنٹے متحرک رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...