اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت کی ا پیل پر کورونا وائرس سے نجات کیلئے جمعہ المبارک ملک بھر میں یوم دعا کے طور پر منایا گیا۔پیر نورالحق قادری نے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ،پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں خطبہ خطیب مولانا احمد الرحمان نے دیا ،وفاقی وزیر نے پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد میں نماز جمعہ کی امامت اور دعا کروائی،نماز جمعہ کے بعد ملکی استحکام اور موذی وبا سے نجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق کی جانب سے علمائے کرام سے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ قوم وبا سے نجات کے لیے جسمانی و روحانی احتیاط اختیار کرے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مصیبت کی گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے رجوع کیا جائے،اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں و خطرات سے محفوظ رکھے،پارلیمنٹ ہاؤس کے خطیب نے وفاقی وزیر سے جماعت کی امامت کی درخواست کی تھی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...