وزیراعظم سے خالد مقبول کی ملاقات،نگران وزیراعظم کیلئے کامران ٹیسوری کا نام تجویزکر دیا

0
233

اسلام آباد(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویز کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں خالد مقبول صدیقی نے نگران وزیراعظم کیلئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا نام تجویزکیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ایم کیو ایم وفدکی ملاقات میں کے الیکٹرک سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کو حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہدایت کر دی۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے9اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دی ہے جبکہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12اگست کی رات 12بجے ختم ہو رہی ہے۔نگران وزیراعظم کے حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہ چکے ہیں کہ ایک دو روز میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل ہو جائے گا۔