اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور رکن قومی اسمبلی علی موسی گیلانی نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں یوسف رضا گیلانی نے وزیرِ اعظم کو ملک کے مشکل وقت میں شاندار قیادت فراہم کرنے اور ملکی معاشی صورتحال کی بہتری پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے ہر فیصلے میں ساتھ دیا جسکا بے حد مشکور ہوں۔ شہبازشریف نے کہاکہ اتحادیوں کے تعاون کے بغیر حکومت ملکی معیشت کی بحالی کا مشکل کام کبھی اکیلے نہ کر سکتی تھی۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...