کراچی(این این آئی)نسلہ ٹاور کیس کے ملزم سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکا کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اینٹی کرپشن کورٹ سندھ نے نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظورکاکاکیبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔شریک ملزم خیرمحمدڈاہری پربھی بیرون ملک جانے پرپابندی عائدکر دی گئی، وفاقی سیکریٹری داخلہ کو حکم دیا گیاہے کہ ملزمان کانام ای سی ایل میں شامل کیاجائے۔اینٹی کرپشن کورٹ نے ہدایت کی عدالت کی اجازت کے بغیرملزمان کانام ای سی ایل سے نہ نکالاجائے۔یاد رہے کہ دونوں ملزمان عدالتی ریمانڈ پر اس وقت جیل میں ہیں، ملزمان کی ضمانت خارج ہونے کے بعد اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...
قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ پر قبضے کی کوششیں جاری ہیں، نیتن یاہو
تل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے علاقے کو قبضے میں کر رہی ہے۔...