پاکستان کی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے، امریکا

0
221

واشنگٹن (این این آئی)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔