اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی منظور کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کابینہ نے ملک کی پہلی میوزک پالیسی کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق نئی میوزک پالیسی سے پائیریسی، کاپی رائیٹس سمیت دیگر مسائل حل ہوجائیں گے اور یوزرز اینڈ لائسنسز کا مسئلہ بھی حل ہوگا جس سے میوزک انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ذرائع نے بتایا کہ میوزک پالیسی کے مطابق مناپلائزیشن کے خاتمے اور میوزک ورکرز کے بنیادی قانونی حقوق کا تحفظ ہوگا، کاپی رائٹ سمیت میوزک اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مسائل اور مطالبات حل ہوں گے، میوزک کی تیاری، گانے والے، لکھنے والے، دھن بنانے والوں کے قانونی حقوق کا تحفظ یقینی ہوگا۔ذرائع کے مطابق میوزک پالیسی ہمسایہ ممالک میں رائج قوانین اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے، پرانے میوزک کو محفوظ کرنے کے لیے خصوصی اقدامات سمیت مقامی اور فوک میوزک، علاقائی زبانوں میں موسیقی کے لیے بھی اقدامات پالیسی کا حصہ ہیں۔ذرائع کے مطابق 1970 کے بعد سیاب تک میوزک کے شعبے میں پالیسی لیول کی تبدیلی نہیں ہوسکی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیس کے تحت پبلک پرفارمنس، پروڈکشن، ڈسری بیوشن، ایڈیپٹیشن، ڈیوریشن، مکینیکل، کمیونیکیشن رائیٹس کو قانونی ڈھانچے میں لایا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے میوزک انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار کیا تھا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...