نئی دہلی (این این آئی )بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی)کے مردہ قرار دیے گئے رہنما اپنی آخری رسومات کی تیاری کے دوران زندہ ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔مہیش بگھیل آگرہ کے اسپتال میں زیر علاج تھے، طبیعت بگڑ جانے پر ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔مہیش بگھیل کے بھائی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے بی جے پی رہنما کو مردہ قرار دیتے ہوئے انہیں گھر منتقل کرنے کا کہہ دیا تھا۔ڈاکٹروں کی جانب سے ہدایت ملنے پر ہم بھائی کو گھر لے آئے اور ان کی آخری رسومات کی تیاری شروع کر دی۔مہیش بگھیل کے بھائی نے بتایا کہ آخری رسومات سے کچھ دیر قبل مہیش کی جانب سے حرکت کی گئی، جب قریب سے دیکھا تو انہوں نے آنکھیں کھولی ہوئی تھیں۔اس موقع پر فورا مہیش بگھیل کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ڈاکٹروں کے مطابق ان کے سینے میں انفیکشن ہے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں، دوستوں اور اہلخانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعائیں کی جارہی ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...