اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور کر لی،اسکیم کے تحت سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا۔آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ کے چارج سنبھالتے ہی ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم پر عملدرآمد کیا جائیگا، ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک سکیم منظور ہونے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 4 سو ارب کم ہو جائے گا، او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں، پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ بھی 210 ارب رقم واجب الادا ہیں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب سے زائد ادا کرنے ہیں۔سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں، ڈیوڈنڈ پلگ ان بیک سکیم کے بعد گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہو کر 12 سو ارب تک رہ جائے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...