اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے ملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کرونا وباء کے دوران خدمات کا اعتراف اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے زمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اس جان لیوا وباء سے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ پوری قوم ان فرض شناس ڈاکترز اور فرانت لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی،ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں۔پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد جموں و کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر کو کرونا وباء کے دوران محنت و لگن سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا،پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی کرونا وباء کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات اور لوگوں کی جان بچانے پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...