واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر انصاف نے صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کی تحقیقات کے لیے ایک آزاد پراسیکیوٹر کی تقرری کا اعلان کردیا۔ عدالیہ نے ہنٹرر پر ٹیکس چوری کا الزام لگایا ہے۔ ریپبلکن اپوزیشن ہنٹر پر بیرون ملک مشکوک سودے کرنے کا الزام لگاتی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جو بائیڈن دوسری صدارتی مدت کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر انصاف میرک گارلینڈ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ وفاقی پراسیکیوٹر ڈیوڈ ویس نے پہلے رابرٹ ہنٹر بائیڈن کی جانب سے مجرمانہ طرز عمل کے الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔ وزیر نے تصدیق کی کہ ویس نے انہیں بتایا کہ وہ تحقیقات کے اس مرحلے پر پہنچ گئے ہیں جس کے لیے خصوصی پراسیکیوٹر کی تقرری کی ضرورت تھی۔گارلینڈ نے مزید کہا کہ ویس نے تقرری کی درخواست کی۔ ان کی درخواست کے ساتھ ساتھ اس معاملے کے غیر معمولی حالات کا جائزہ لینے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بطور خصوصی پراسیکیوٹر ان کی تقرری مفاد عامہ میں ہے۔وزیر نے اس حوالے سے مزید وضاحت فراہم نہیں کی۔ 53 سالہ ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری اور اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔ وہ منشیات کا عادی تھا۔سابق صدر ٹرمپ اور ریپبلکن برسوں سے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ہنٹر پر بدعنوانی کا الزام لگایا جارہا ہے۔ وزیر انصاف ہر قیمت پر کوشش کر رہے ہیں کہ موجودہ صدر کے بیٹے کے خلاف قید کی سزا جاری نہ کی جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...